پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک ہونے کی بات جھوٹ ہے: چودھری نثار

کراچی: (جیوعوام) وزیر داخلہ چودھری نثار نے نارتھ ناظم آباد کراچی میں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا، عملے کو شہریوں سے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت۔ نارتھ ناظم آباد میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پانچ لاکھ شناختی کارڈز بلاک ہونے کی بات جھوٹ ہے، صرف ساڑھے تین لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے گئے تھے۔ نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر داخلہ نے عملے کو ہدایت کی کہ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے، لوگ پریشان حال آتے ہیں، ان سے اخلاق سے پیش آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ایسا رویہ اختیار کریں کہ لوگ آپ کی تعریف کریں، سب سے مشکل کام لوگوں کو مطمئن کرنا ہے۔