پشاور :کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن کی ایک بار پھر ہنگامہ آرائی

پشاور (ٹیسکو نیوز) کورم پورا نہ ہونے اور وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن سراپا احتجاج ، گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے ، ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد بھی انتہائی کم تھی
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بارپھر ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ۔ کورم پورا نہ ہونے پر اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی ، گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے ۔ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس منگل تک ملتوی کردیا ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اجلاس میں حکومتی خاتون رکن کی جانب سے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی جس پر گھنٹیاں بجائی گئیں ۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک بار پھر کورم کی نشاندہی کی گئی ، کورم پورا نہ ہونے اور وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن ارکان سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی ۔ اپوزیشن کی جانب سے گو عمران گو کے نعرے بلند کئے گئے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ۔ کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس منگل کے روز تک ملتوی کر دیا