ڈان لیکس:طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد:(جیوعوام) پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی منظوری،اخبار ایڈیٹرز اور رپورٹرز کا معاملہ اے پی این ایس کو بھجوایا جائے گا،نوٹیفکینش جاری کر دیا گیا۔ ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا، وزیراعظم نے ڈان لیکس رپورٹ کی شفارشات منظور کر لیں،پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی منظوری دی گئی،اخبار ایڈیٹرز اور رپورٹرز کا معاملہ اے پی این ایس کو بھجوایا جائے جس میں ادارے کو ضابطہ اخلاق بنانے کا کہا جائے گا