سیاسی جماعتوں کے گوشوارے ، ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس

لاہور (ٹیسکو نیوز) گوشوارے اور ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے پر ن لیگ ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 333 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی استدعا
لاہور ہائیکورٹ نے333سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹیکس گوشوارے اور ذرائع آمدن ظاہر نہ کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے مقامی شہری محمد صفدر کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں ٹیکس گوشوارے ، ذرائع آمدن اور اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کی پابند ہیں ۔ درخواست میں ٹیکس گوشوارے اور ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے پر مسلم لیگ نون ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 333 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس جاری کردیئے