طارق فاطمی نے خود پر لگائے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز ) 50 سال تک ملک کی خدمت کی ، الزامات تکلیف دہ ہیں ، ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہوں :سابق معاون خصوصی کا خط دنیا نیوز منظر عام پر لے آیا وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈان لیکس سکینڈل میں خود پر لگائے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے ٹیسکو نیوز اس حوالے سے ان کا لکھا ہوا خط منظر عام پر لے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے 50 سال تک ملک کی خدمت کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مجھ پر الزامات لگانا تکلیف دہ امر ہے ، طارق فاطمی نے کہا کہ مجھ پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان کی تحقیقات میں حکومت اور اداروں سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں