پاک بھارت فوجی حکام کا ہاٹ لائن پر رابطہ

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) کسی بھارتی فوج کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی گئی ، کنٹرول لائن پر پر امن صورتحال کیلئے پرعزم ہیں :پاکستان
پاک بھارت فوجی حکام کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے ۔ بھارتی حکام کو بتا دیا گیا ہے کہ کسی بھارتی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی گئی ، توقع ہے بھارت امن کی فضاء خراب نہیں کرے گا ۔ پاک بھارت فوجی حکام کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، پاکستان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے نہ کسی بھارتی فوجی کی لاش کی بے حرمتی کی گئی ۔ بھارتی الزامات پر پاکستان کا دو ٹوک جواب ، آئی ایس پی آر کے مطابق راولاکوٹ پونچھ سیکٹر کے پاک بھارت کمانڈروں کے رابطے میں بھارتی حکام کو بتایا گیا کہ پاکستان کنٹرول لائن پر پرامن ماحول کے لیے پرعزم ہے ۔ بھارت سے بھی اسی جذبے اور دانشمندی کی توقع ہے۔ امید ہے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے فضا خراب ہو۔۔پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان بھی ہاٹ لائن پر معمول کا رابطہ آج ہونے کا امکان ہے