سلیم بیگ راؤ تحسین کی جگہ وزارت اطلاعات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر

اسلام آباد: (ٹیسکو نیوز) حکومت نے راؤ تحسین کی جگہ گریڈ 20 کے افسر سلیم بیگ کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا ہے۔ نئے پی آئی او سلیم بیگ انفارمیشن گروپ گریڈ بیس کے افسر ہیں اور اس وقت پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلکیشنز کام کر رہے ہیں۔ وہ راؤ تحسین کی جگہ لیں گے جنہیں ڈان لیکس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔