ماہر افسروں کے نام بھیجے، اب 175 افراد کی لسٹ بھیج دینگے: چیئرمین ایس ای سی پی

اسلام آباد: (99 نیوز) چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں منی لانڈرنگ اور منی ٹریل کے ماہر افسران نامزد کئے، اللہ جانے سپریم کورٹ کیوں مطمئن نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ سے پانامہ کیس جے آئی ٹی کیلئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے نام مسترد ہونے پر چیئرمین ظفر حجازی نے ردعمل میں میڈیا کے سامنے نامزد افسروں کی خوبیاں گنوائیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے جمعہ کو خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا تو نہیں بتایا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جی آئی ٹی کیلئے مشاورت سے منی لانڈرنگ اور متعلقہ قانون کے ماہر افسران نامزد کئے، اب ڈیڑھ سو سے پونے دو سو افسران کی پوری لسٹ عدالت بھیج دیں گے۔