نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں ،لوگوں نے جیل میں رہ کرالیکشن جیتے ہیں ، نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہے، نوازشریف اس سے پہلے بھی مشرف دورمیں پارٹی چلاتے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے میچز حیدرآباد میں بھی کرائیں گے، مراد علی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اورنہ آج کوئی کرسکتا ہے،اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی،اس سے پہلے نوازشریف کوہائی جیکرٹھہرایا گیا،آج بھی ممکن ہے عدالتیں ایسا فیصلہ کردیں،جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں، نوازشریف پہلے بھی جیل میں رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر، آسیہ اندرابی نے پاکستانی پرچم لہرا دیا

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی فیصلوں میں نوازشریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے،فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے،عدالتی فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ شہبازشریف پارٹی صدرہونگے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی قائدہونگے۔