کراچی:رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 5 ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی : کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ، پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز اہلکاروں نے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ، ملزمان شہر میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔