ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ہوم کرائوڈ کا فائدہ اٹھائیں گے : سرفراز احمد

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہمارا بائولنگ اٹیک مضبوط ہے ، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بائولنگ اٹیک مضبوط ہے ، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ راحت علی اور عثمان شنواری کل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے ، ہوم کرائوڈ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ، پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔