وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں نگران وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں جاری مشاورت پر بات چیت کی گئی۔

جمعرات کو شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نگران وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں جاری مشاورت پر بات چیت کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: موبائل کارڈز پر کٹوتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
اس موقع پر ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافے کے معاملے اور فاٹا اصلاحات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا۔