میشا شفیع حمایت نہ ملنے پر مایوس ہو گئیں

لاہور: گلوکار علی ظفر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی میشا شفیع نے حمایت نہ ملنے پر شکوے سے بھری شاعری والا پیغام جاری کر دیا۔ گلوکارہ کو برسوں کے یارانے جانے کا غم بھی ستانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کو یقین تھا کہ ان کی می ٹو مہم دوسری خواتین کیلئے مثال بنے گی لیکن شوبز انڈسٹری کی طرف سے علی ظفر کی کھل کر حمایت نے گلوکارہ کو مایوسی میں مبتلا کر دیا۔جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹرپر پیغام جاری کیا کہ

خیا ل رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے “چھنو بوائے” پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے۔ میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے متعدد بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ دوسری طرف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس الزام پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔