اداکارہ ماہر ہ خان کے کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے،تصاویر نے دھوم مچادی

پیرس:لالی ووڈ کے ستارے کی بین الاقوامی فلمی میلے ‘ کانز ‘ میں انٹری،پاکستانی سٹار ماہرہ خان نے ’ کانز فیسٹیول ‘ میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ریڈ کارپٹ پر واک کرنے کے دوران سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور جاذب نظر دکھائی دے رہی تھی۔واک کے دوران وہ انتہائی پر اعتماد نظر آئی اور انہوں نے وہاں پر موجود فوٹو گرافروں کیلئے پوز دیئے۔

اداکارہ کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ انٹری کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فن کار ہ ہیں۔ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی،8 مئی کو شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول 19 مئی تک جاری رہے گا۔