کابل میں پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے قریب دھماکا 8 افراد جاں بحق

کابل : افغان دارلحکومت کابل میں پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے قریب دھماکا کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذہبی رہنماؤں کےاجلاس سے جاتے ہی دھماکا ہوا ۔

افغان علما نے کچھ دیر قبل افغانستان میں جنگ کے خلاف فتویٰ دیا تھا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں مذہبی رہنما، اسکالرز شریک تھے۔

افغان پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔