افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کر دیا

کابل: افغان حکومت کا طالبان سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے ویڈیو پیغام میں سیکورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف آپریشن فوری طور پر روکنے کی ہدایت کر دی۔

یہ سیز فائر 12 جون سے 20 جون تک قائم رہے گا۔ افغان صدر کا کہنا تھا جنگ بندی کا مقصد طالبان کو ان کی پرتشدد کارراوئیاں چھوڑنے کی ترغیب دلانا ہے۔

مزید پڑھیں: اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہو گا، سعودی ماہر موسمیات

افغان صدر نے حال ہی میں کابل میں ہونے والے علما کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف دیے گئے فتوے کی بھی حمایت کی۔