بھارتی اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی

ممبئی: سری لنکن نژاد بھارتی حسینہ بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت ہی کم عرصہ میں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ جیکولین فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف سٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی۔