بیگم کلثوم نواز کی حالت نازک ، شہباز شریف کل صبح لندن جائیں گے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کل صبح ہفتے کے روز لندن روانہ ہوں گے۔

وہ اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی کے باعث لندن روانہ ہو رہے ہیں۔جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے۔ میاں شہباز شریف عید الفطر مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف اور انکے اہل خانہ کے ہمراہ لندن ہی میں منائیں گے۔دوسری جانب شہباز شریف نے گزشتہ رات ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا اور قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔