پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا شمالی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کے دوران چھ انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں: این اے 243، عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار حوالدار رزاق اورحوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد ننکر بھی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔