نگران وزیراعظم کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا۔صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چاروں نگران وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) آف پولیس شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اجلاس کے شرکاء کو انتخابی انتظامات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے الیکشن 2018 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

اجلاس کے دوران چاروں آئی جیز الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جس میں چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔