اسحاق ڈار کا پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے جبکہ وہ اچھے بھلے چلتے پھرتے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیلئے سپریم کورٹ کے سخت ترین احکامات سامنے آگئے۔ سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہاسحاق ڈار کا پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے لیکن وہ اچھے بھلے چلتے پھرتے ہیں، اسحاق ڈار کو بلانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت ہوئی جب کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف کے وکیل نے احتساب عدالت کے جج پر اعتراض اٹھا دیا

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوتے تو ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے، ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے احکامات کا احترام نہیں کیا جارہا، اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ یا ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور کریں گے، اسحاق ڈار کا پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے لیکن وہ اچھے بھلے چلتے پھرتے ہیں۔