عمران کی کامیابی سے پاکستان میں انقلاب آئے گا، سرفراز نواز

لندن: عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کی کامیابی سے پاکستان میں انقلاب آئے گا اور کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

سرفراز نواز نے لندن سے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خطاب کا 50 فیصد بھی پورا ہو گیا تو ملک سے غربت، جہالت اور کرپشن ختم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: انتخابات میں پولنگ کا عمل شفاف اور آزادانہ طریقے سے ہوا، ایس وائی قریشی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دنیا جانتی ہے اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے مستقبل کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔

سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دنیا بھر نے عمران خان کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔ سرفراز نے بتایا کہ انہوں نےعمران خان کو کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا ہے