سابق امریکہ صدر باراک اوباما اور مشیل اوباما کی ڈانس ویڈیو وائرل

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباماکی شخصیت اورشہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جو اپنی سیاسی سمجھ بوجھ اور لوگوں سے گھلنے ملنے اور بچوں سے لگاؤ کی وجہ سے بیحد مشہور ہیں لیکن جناب سابق امریکی صدر اور خاتون اول ڈانس کرنے کا شوق بھی خوب رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بات طاقت یا کمزوری کی نہیں، مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں، ٹرمپ

یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں باراک اوباما اور مشیل اوباما ڈانس کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی حمایت، ایم کیو ایم نے معاملہ رابطہ کمیٹی کو سپرد کر دیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق دلچسپ ڈانس پرفارمنس امریکی ریاست میری لینڈ میں امریکی گلوکارہ بیونسے اور ریپرزیڈ کے کنسرٹ میں دیکھے گئے جب سابق امریکی صدر اور انکی اہلیہ اپنے پرائیوٹ بوتھ میں میوزک انجوائے کرتے ہوئے ڈانس مووز دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

باراک اوباما اور مشیل کی ڈانس پرفارمنس کو وہاں موجود شائقین نے بھی خوب انجوائے کیا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔