ائیر پورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے کی ‘چوری’ کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

امریکی لڑاکا طیارے ایف 15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والے طیارے کا تعاقب شروع کیا تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہو گیا۔