کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ضرور پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 36 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب سے ملاقات میں قومی احتساب بیورو کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں اور بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ضرور پڑھیں: 40فیصد افراد باتھ روم میں اپنا ای میل اکاونٹ چیک کرتے ہیں، سروے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔