وزیراعظم ہاﺅس کی پہلی بھینس 3 لاکھ85 ہزار وپے میں نیلام

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بچت سکیم کے تحت بھینسوں کی نیلامی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور وزیراعظم ہاﺅس کی پہلی بھینس 3 لاکھ 85 ہزار روپے میں نیلام ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھینسوں کی نیلامی میں پہلی بھینس فروخت ہو گئی ہے جو کہ جنگی سیداں کے قلب عباس نے خرید لی ہے۔ابھی 6 بھینسوں اور ایک کٹے کی نیلامی باقی ہے۔ یاد رہے کہ ایک بھینس تقریبا 15 کلود ودھ دیتی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاﺅس کے زیر استعمال لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔وزیراعظم ہاﺅس میں موجودہ 8 بھینسوں کو بولیاں لگانے کے لیے پیش کیا گیا ہے اور خواہشمند خریداروں نے بولیاں لگانا شروع کردیں۔