سانحہ 12 مئی:تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل،باضابطہ نوٹی فکیشن جاری

کراچی:سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے اور ا س باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی عدالت عالیہ کے حکم پر بنائی گئی ہے جو 7 اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے جس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، آئی بی سندھ، رینجرز، ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں جب کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کرے گی اور 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ 12 مئی 2007 کو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔