سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ سعودی وزارتِ صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سعودی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجوموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کا جن مزید طاقتور ہونے لگا ہے گزشتہ روز بھی وزارتِ صحت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید2 شکار سامنے آ ئے ہیں۔اس قبل بھی بھی مملکت میں کرونا وائرس کے تین مریض سامنے آئے تھے۔ جن میں میاں بیوی کے علاوہ ایک اور فرد بھی شامل ہے۔ عاجل کے مطابق متاثرہ خاوند کچھ عرصہ قبل ایران گیا تھا جہاں وہ کرونا وائرس کا شکار ہے۔

وہاں کچھ روز گزارنے کے بعد یہ سعودی باشندہ کویت کے راستے واپس سعودی عرب آیا۔ اس شخص نے ایران میں اپنے قیام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔

بعد میں اس کی حالت بگڑ گئی تو اسے ہسپتال میں لیے جانے پر کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس سعودی مرد کی بیوی کے ٹیسٹ لیے جانے پر اس میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ تیسرا شخص بحرین سے واپس آیا تھا۔سعودی عرب نے بدھ کو ایک اور شہری کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ شخص بھی بحرین کے راستے ایران سے حال ہی میں مملکت میں لوٹا ہے اور حکام نے اس کا سراغ لگا لیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نئے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے اس سعودی مرد نے بحرین کے ساتھ واقع سرحدی گذرگاہ سے مملکت میں داخلے کے وقت اپنے ایران کے حالیہ سفر کو افشا نہیں کیا تھا اور اس کی معلومات چھپائی تھیں۔