ہرجانہ کیس میں میشاء شفیع کے مزید گواہوں کی24مارچ کوطلبی

لاہور کی سیشن عدالت نے معروف گلوکار علی ظفر کی درخواست پر ماڈل میشاء شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس میں میشاء شفیع کے مزید گواہوں کو24مارچ کوطلب کرلیا۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

میشاشفیع کے وکیل نے مزید گواہ پیش کرنے کی درخواست دائرکی تھی، ہرجانہ کے دعوی میں علی ظفر نے موقف اختیار کر رکھاہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے،میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے دنیا بھرمیں شہرت متاثر ہوئی،استدعا ہے کہ میشا ء شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاجائے۔