فلم’’فاسٹ اینڈ فیوریئس9‘‘ کی ریلیزکورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار

امریکی فلم’’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘‘ سلسلے کی نویں فلم’’فاسٹ اینڈ فیوریئس9‘‘ کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔

فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبائ پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث متعدد ممالک کے تھیٹر بند ہیں، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کو رواں سال نہیں بلکہ ا?ئندہ سال اپریل میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فلم میں ون ڈیزل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔