متحدہ عرب عرب نے 4 ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا

متحدہ عرب عرب نے 4 ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ممالک میں شام، ترکی ، لبنان اور عراق شامل ہیں، فیصلے کا اطلاق 17 مارچ سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ہنگامی طور پر 3 عرب ممالک اور ترکی کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث 17 مارچ سے شام، ترکی ، لبنان اور عراق کیلئے متحدہ عرب امارات سے کوئی پرواز نہیں جائے گی، جبکہ ان ممالک سے کوئی بھی پرواز امارات میں بھی داخل نہیں ہو سکے گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے تمام طرز کے ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی، 17 مارچ سے سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ دیگر تمام ویزوں کا اجراء بند کر دیا جائے گا، فیصلہ کرونا وائرس خدشات کے باعث لیا گیا ۔

اس فیصلے کا اطلاق ان افراد ہر نہیں ہوگا جو 17 مارچ سے قبل ہی اماراتی ویزہ حاصل کر چکے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوئے۔

تمام ممالک کو اپنے ہاں لوگوں کی باقاعدہ سکریننگ کا معیار بہتر بنانا ہوگا، اس کے بعد ہی ویزوں کے اجراء پر عائد پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 85 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔