خوبصورتی انسان کے اندر موجود ہوتی ہے ، بس تھوڑا غور کرنے کی ضرورت ہے، ازیکا ڈینیئل

اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے کہا کہ خوبصورتی انسان کے اندر موجود ہوتی ہے بس تھوڑا غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر انسان کا اندر خوبصورت ہو تو ہر چیز خوبصورت دکھائی دیتی ہے، اس لیے اپنے اندر کو صاف اورخوبصورت بنائیں، زندگی خود بخود خوبصورت اور حسین بن جائے گی، ازیکا ان دنوں ڈرامہ سیریل’’تیرا غم اور ہم‘‘ پر کام کر رہی ہیں۔