پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیاض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کرگیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا 90سالہ مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور اسکا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور اسکی عمر 90سال تھی جو اب وفات پاگیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر رشید ارشد نے کہا ہے گلگت میں کرونا مریض کی وفات کی خبر میں صداقت نہیں ہے مذکورہ مریض کی وفات کسی اور مرض سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں غلط خبریں پھیلا کر عوام میں بے چینی پھیلانا مناسب نہیں ہے اس لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے کوئی پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔ تاہم ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیاض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کرگیا ہے۔