آئمہ بیگ کی دوبارہ سے پہاڑی علاقوں میں جانے کی خواہش

گلوکارہ آئمہ بیگ نے دوبارہ سے پہاڑی علاقوں میں جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پہاڑوں کے درمیان بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ کسی طرح وہ خود کو فوری طور پر پہاڑی علاقوں میں پہنچا دیں، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ’’کورونا، کچھ کرنے دو نا‘‘۔