صبا قمر نے صنم بلوچ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

اداکارہ صبا قمر نے صنم بلوچ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیںاداکارہ صنم بلوچ بہت پسند ہیںاور انہیں جب بھی موقع ملا تو وہ ان کے ساتھ کام ضرور کریں گی۔

اداکارہ نے ایک سوال میںکہا کہ شوبز میںکوئی بھی ایسا انسان نہیں ہیں جسے وہ ناپسند کریں اور تمام اداکار ان کے لئے قابل احترام ہیں۔ صبا قمر ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’’ کملی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،۔ فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔