کورونا وائرس ، احتیاط سے ہی خودکو اور دوسروں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں،اداکارہ مدیحہ افتخار

اداکارہ مدیحہ افتخار نے گونگے بہرے افراد کے لیے کورونا وائرس سے بچائو بارے وڈیو پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیڈ پروڈیو پیغام میں انہوں نے اشاروں کے ساتھ بول کر بھی کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم چند احتیاطی تدابیر اپنا کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں انہون نے کہا ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریںاور اگر آپ کو کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو فورا اپنا طبی معائنہ کروائیں ۔