پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کے تعداد 1300سے تجاوز کر گئی

پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1327 ہوگئی۔نجی ٹی وی جیوکی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں53 پنجاب میں 43 سندھ میں 19 گلگت بلتستان میں 16 اور اسلام آباد میں2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1327 تک جا پہنچی ہے جبکہ پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 27 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ،

6 کا گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سے 2، 2 جبکہ ایک کا پنجاب سے تعلق ہے۔