پاکستان میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 32ہوگئی

پاکستان میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 32ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2ہزار355ہے اور 107افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2355 ہو گئی ہے جبکہ 108 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔
32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی تعداد پنجاب میں ہے جہاں تعداد 914ہو گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں 743افراد کورنا سے متاثر ہو چکےہیں. خیبر پختوا میں 276، آزاد کشمیرمیں 9، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62، بلوچستان میں 164 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ کورنا وائرس سے متاثرہ 46 فیصد افراد ایران سے آنے والے زائرین ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیرصحت تیمور جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تفتان سے آئے 121 افراد کی سکریننگ مکمل کرلی گئی ہے ، تمام کی رپورٹ منفی آئی ہے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ، زائرین کل اپنے گھر جا سکیں گے۔ تیمور جھگڑا نے بتایا کہ ان زائرین کو پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا ۔
صوبائی وزیر صحت کی جانب سے ایک لسٹ بھی شیئر کی گئی جس کے مطابق 4 زائرین کا تعلق اسلام آباد، 2 کا راولپنڈی ،5 کا ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ دیگر کا تعلق کوہاٹ ، بنوں، مردان ،صوابی ،ہری پور، ایبٹ آباد سوات، گجرات ، رولپنڈی، جھنگ ، گوجرانولہ ،منڈی بہاوالدین اورچارسدہ سمیت دیگر شہروں سے ہے۔ دوسری جانب نیا کا طاقت ور ترین ملک امریکہ کورونا کے سامنے ڈھیر ہو گیا، کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد2 لاکھ سے تجاوز کر گئیں ، طبی سامان کی شدید قلت کا سامنا بھی ہے۔
دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار ہو گئی۔ امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 1039 افراد ہلاک ہو گئے، مجموعی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ امریکہ میں یک ہی روز میں کورونا وائرس سے 1039 افراد ہلاک ہو گئے، مجموعی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد د9لاکھ 35ہزار ہو گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی امریکہ کے لئے وارننگ جاری کی گئی تھی کہ اگر امریکہ میں اس وبا پر قابو نہ پایا گیا تو چین کے بعد امریکہ کورونا وائرس کامرکز بن سکتا ہے۔