زویا ناصر کا اپنا یو نٹیوب چینل متعارف کرانے کا اعلان

حانیہ سے شہرت پانے والی کثیر الجہت اور باصلاحیت اداکارہ زویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا،ایک بیوٹیشن اور اداکارہ کی حیثیت سے شہرت پانے والی اس نئی ابھر تی اداکارہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے آپ کو ٹک کر نہیں بیٹھنے دیتی ، زویا ناصر اب اپنے آپ کو اس یوٹیوب چینل کے ذریعے ایسی دنیا سے جوڑنے جارہی ہیں جہاں وہ اپنی دستکاری کے جوہر اپنی ویڈیوز شیئر کرکے اپنے ہنر کو دوسروںتک پہنچائیں گی، یاد رہے کہ وہ اس سے قبل پہلی بار اپنی میک اپ پر مبنی اپنی ویڈیوشیئر کرکے لوگوں سے پذیرائی حاصل کرچکی ہیں۔
اپنے اس نئے اقدام سے متعلق بات کرتے ہوئے زویا ناصر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں کہ جو ان کے مداح انہیں اپنی اسکرین پرکرتے دیکھنا پسند کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں وہ ساری محبتیں جو انہیں اپنے مداحوںسے حاصل ہورہی ہیں، اس کے بدلے میں وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں کہ جس سے ان کے مداحوں کو فائدہ حاصل ہو۔

زویا ناصر کا کہنا تھا کہ میرا یہ یوٹیوب چینل بیوٹی اور لائف اسٹائل سے متعلق ہے، میں چاہتی ہوں کہ اس چینل کے ذریعے وہ سب کچھ اپنے مداحوں تک پہنچاوں جو مجھے پسند ہے۔

اس موقع پر اپنے متوقع سیلون سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اپنے سیلون کی پہلی ہی ویڈیو شیئرنگ پر انہیں اپنے مداحوں سے پہلے دن 11ہزار سے زائد ویوز ملے ہیں جبکہ ان کی اس پہلی ویڈیو کو 8ہزار سے زائد شائقین سبسکرائب بھی کرچکے ہیں، جو کہ واقعی ان کے مداحوں کے لیے ایک حیرت انگیز بات ہے۔ بیوٹیشن کے طور پر اپنا نام بنانے والی اس باصلاحیت اداکارہ کی شوبز میں بطور اداکارہ کامیاب انٹری 2019میں مقبول ترین ڈرامہ “ہانیہ “سے ہوئی تھی جس میں انھوں نے زیادتی کا شکار ایک بیوی کی شاندار تصویر کشی کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا ، جبکہ آج کل ان کے مداح انہیں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پیش کردہ ڈرامہ-“دیوانگی “میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے دیکھ سکتے ہیں، یہ ڈرامہ ہر بدھ کی شب 8بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جاتا ہے۔