پیاروں کے جانے کے بعد بس ان کی یادیں رہ جاتی ہیں،صباء فیصل

اداکارہ صباء فیصل نے کہا ہے کہ اپنے پیاروں کے جانے کے بعد بس ان کی یادیں رہ جاتی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی والدہ کے پاندان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چیزیں رہ جاتی ہیں اور اپنے پیارے نہ جانے کہاں چلے جاتے ہیں، پیاروں کے جانے کے بعد بس ان کی یادیں رہ جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس پاندان سے ان کی بہت انمول یادیں وابستہ ہیں۔سینیئر اداکارہ صباء فیصل ان دنوں ڈرامہ سیریل’’تھوڑا سا حق‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔