انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 32پیسے کا اضافہ

انٹر بینک میںبدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میںمزید 32پیسے کا اضافہ ہوا جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت167روپے مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید32پیسے کے اضافے سی166.62روپے سے بڑھ کر166.95روپے اور قیمت فروخت23پیسے کے اضافے سی166.92روپے سے بڑھ کر167.15روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید180روپے سے بڑھ کر181روپے اور قیمت فروخت182روپے سے بڑھ کر183روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید200روپے سے بڑھ کر204روپے اور قیمت فروخت204روپے سے بڑھ کر206روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید41.80روپے اور قیمت فروخت42.30روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 44روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے مستحکم رہی۔