حکومت سے اپیل ہے کہ مستحقفنکاروں کی جلد مالی امداد کرے،ماہ نور

معروف ماڈل،اداکارہ و پرفارمز ماہ نور کا کہنا ہے کہ مستحق فنکار وں کے گھروں میں فاقہ کشی انتہا کو پہنچ ہے،حکومت سے اپیل ہے کہ مستحق فنکاروں کی جلد مالی امداد کرے اور صاحب حیثیت فنکار وں کو بھی مستحق فنکاروں کی مدد کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے مشکل کھڑی جلد ٹل جائے گی اور کورونا وائرس جلد ختم ہو جائے گا تب تک کیلئے امیر کو غریب کا خیال ضرور کرنا چاہیے،ماہ نور نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی مدد کرنے والے لوگ اللہ پاک کو بہت پسند ہیں،سب صاحب حیثیت لوگ مستحق لوگوں کی مدد کریں۔