پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 1076.82 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32422.83 پوائنٹس پربندہوا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 1076.82 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32422.83 پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 33 کروڑ،91 لاکھ، 54 ہزار، 639 حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 15.387 ارب ڈالر رہی ،مجموعی طورپر339 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 70 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،258 میں کمی اور11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،میپل لیف کے 5 کروڑ، 96 لاکھ، 14 ہزار، فوجی سیمنٹ کے دوکروڑ،42 لاکھ، 9 ہزار،500 اورحیسکول پیٹرولئیم کے کل دوکروڑ، 20 لاکھ، 86 ہزارحصص کالین دین ہوا۔

فلپ موریس پاکستان کے حصص میں سب سے زیادہ 145.48 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 39.99 روپے کااضافہ ہوا،یونی لیورفوڈز کے حصص میں 570 روپے اوررفحان میز کے حصص کی قیمت میں 334.43 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔