لاہور کے ہسپتالوں سے نہایت اچھی خبر، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 65مریض صحت یاب ہو گئے

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ الحمدللہ لاہور کے چار بڑے ہسپتالوں سے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید65کنفرم مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ میوہسپتال، ایکسپوسنٹر کورونا وائرس ہسپتال، پی کے ایل آئی اور چلڈرن ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریض زیرعلاج تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہگذشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 65 کنفرم مریضوں کا صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جانا انتہائی خوش آئند ہے۔صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے کنفرم مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس

جا رہے ہیں۔پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے داخل مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت