وزیر اعظم عمران خان کو 30 سال کے دوران کبھی ہار مانتے نہیں دیکھا، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج سے 24 سال قبل لاھور میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، مجھے وزیر اعظم کی عظیم جدوجہد کا بانی رکن ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تعلق 30 سال پرانا ہے اور میں نے اتنے عرصہ میں انہیں کبھی ہار مانتے یا شکست تسلیم کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خلاف اور نظام کی تبدیلی کے لئے ان کی جدو جہد کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔