اشناہ شاہ کی گرمیوں میں پالتوجانوروں کا خاص خیال رکھنے کی اپیل

اداکارہ اشناہ شاہ نے پالتوجانور رکھنے والے مداحوں سے گرمیوںمیں خاص خیال رکھنے کی اپیل کردی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ نے اپنے شوق کے لئے گھر میں پالتو جانور پال رکھیں ہیں تو ان کی خوراک کا لازمی دھیان رکھیں اور گرمیوں میں عام روٹین سے ہٹ کر انہیں لازمی پانی پلائیں ۔ اداکارہ نے اس موقع پر اپنے پالتو کتوں نارکو اور اوڈرے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔