زندگی میں ساحل سمندر اور پیار کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی، منال خان

اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ زندگی میں ساحل سمندر اور پیار کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی۔

انہوں ساحل سمندر پر بنائی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں دو چیزوں کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی ایک ہے ساحل سمندر اور دوسرا پیار ہے ، ان دونوں چیزوں کے بغیر زندگی نامکمل ہے کیونکہ پیارکے بغیر زندگی بے رنگ اور پھیکی ہوتی ہے جبکہ ساحل سمندر پر جا کر آپ کو اندرونی اطمینان اور سکون ملتا ہے۔