کورونا وائرس کے متاثرین کیساتھ رابطے میں رہنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کی تلاش جاری

کورونا وائرس کے متاثریں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے ایک ہزار سے زائد افرادا کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ نے انکشاف کیا ہے کہ صوبہ ہنجاب میں ایک ہزار 180افراد کی تلاش جاری ہے جو کہ مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں ، ان تمام افراد کی شناخت کی گئی ہے جو کورونا وائرس کے متاثرین کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان افراد کی تعداد لاہور میں 797 ، سیالکوٹ میں 106 اور ملتان میں 86 ہے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو اس وقت تک مثبت سمجھا جاتا ہے جب تک اس کی رپورٹ منفی نہ آ جائے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 990 مریض سامنے آ ئے ہیں ۔

جبکہ اس دوران 24 مزید مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےو الے افراد کی تعداد 385 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 340، سندھ میں 6 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں تعداد 2 ہزار 627، بلوچستاان میں 1049 ہو گئی ہے۔ جبکہ گلگت میں 339، اسلام آباد میں 343 آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔ 2 ہزار سے زائد افراد اس مہل وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہوہ گئی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار 239 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 91 ہزار 608 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔