کورونا کے خلاف جنگ میں ٹائیگر فورس کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاناچاہئے، عثمان ڈار

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز‘ انجینئرز‘ ٹیچرز‘ وکلاء سمیت ہر طبقہ کے لوگ ٹائیگر فورس کا حصہ ہیں کورونا کے خلاف جنگ میں‘ ٹائیگر فورس کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاناچاہئے‘ یہ باتیں انہوں نے یہاں حلقہ پی پی 167 کے مستحق پانچ ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم اور ٹائیگر فورس کے افتتاح کے موقع پر کہی‘ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں اب تک دس لاکھ رضا کار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں‘ ٹائیگر فورس کے یہ اہلکار کورونا وائرس کے دوران بیروزگار ہونیوالوں کا گلی محلوں کی سطح پر ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں‘ ٹائیگر فورس کے اہلکار بغیر کسی لالچ اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کی ہمت بڑھانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔