امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کا مسودہ تیار کرلیا گیا

سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کا مسودہ تیار کرلیا گیا، مسودہ سوموار کو ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا،مسودے میں کہا گیا کہ ڈونلڈٹرمپ امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان کو فوری عہدے سے برطرف کردیا جائے ۔انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا کہ امریکا میں طوفان ابھی ٹلا نہیں ہے، ٹرمپ کو قابو کرنے کیلئے حربے اور طریقے استعمال کیے جارہے ہیں،کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ کسی وقت بھی ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں، ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے، ان کے آفیشنل اکاؤنٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، ٹرمپ نے کہہ دیا اقتدار کی منتقلی آرام سے کی جائے گی ، ان کے خلاف پہلی کاروائی کیلئے 25ترمیم کا سہارا لیا جائے، جو کہ جوبائیڈن نے منع کردیا۔
ساتھ ہی ساتھ ہی بھی چل رہا ہے کہ طاقتور ترین ملک کے صدر کے خلاف ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ معطل کررہا ہے، ان کا کہنا میں حلف برداری تقریب میں بھی نہیں جاؤں گا۔ جس پر سپیکر نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیا اور ان کو اقتدار سے نکالنے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔یہ پہلے ہوچکا ہے کہ اسرائیل سیل کی لابی چاہتی ہے کہ کوئی ایسا اقدام ہو کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے لیے کچھ مسائل کھڑے کیے جائیں کہ اس نقصان کو پورا کرتے چار سال گزر جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف چار صفحات پر مشتمل مواخذے کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جو سوموار کو ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا، امریکی پارلیمنٹ پر حملے میں مبینہ کردارادا کرنے پر اپنے آخری ایام میں مواخذے کا خطرہ ہوگیا ہے۔مسودے میں کہا گیا کہ ڈونلڈٹرمپ امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان کو فوری عہدے سے برطرف کردیا جائے ۔نینسی پلوسی نے چیف آف جوائنٹ سٹاف سے ملاقات کی ، غیرمتوازن صدرکی ایٹمی حساس معلومات تک رسائی نہ دی جائے۔پینٹاگون اور سی آئی اے کو کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔